محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ میں منعقد ہوا ، جس میں تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ جات تمام نمبر پلیٹ اتار دی جائیں گی ، جن میں سرکاری موٹرسائیکل گاڑیاں ، پریس ، پولیس اور دیگر اداروں کی نمبر پلیٹیں بھی شامل ہونگی ، گجرات پولیس کو اس سلسلہ میں اہم ہدایات جاری کر تے ہوئے اپریشن کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ، جبکہ شہر بھر میں ایک کروڑو روپے مالیت سے مانیٹرننگ کیلئے کلوز سرکٹ سیکورٹی کیمرے کام کر رہے ہیں ، جن سے تمام جلوسوں کے علاوہ شہر بھر کی مانیٹرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مشتبہ افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات ہونگے ، اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل غلام مصطفی گیلانی ، ڈی ایس پی ٹریفک جہانگیر خان ، ایس ڈی او پی ٹی سی ایل محمد عمران یوسف ، ٹی ایم او چوہدری لیاقت علی ، چیف آفیسر چوہدری فیاض ، ٹی او سہیل انور باجوہ ، سب انجینئر اکمل مسعود ، سعید وڑائچ ، مستنصر محمود ، لائٹ انچارج مرزا شاہد ، چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ ، ضیاء سید ، سید ناصر پپو شاہ ، سید الطاف عباس کاظمی ، پروفیسر سرفراز جعفری ، وقار الحسن ہیرا ، رانا مشرف ناز ، ایس ایچ او فراست چٹھہ ، ایس آئی رانا غلام مصطفی ، پی ایس او ٹی جہانگیر باجوہ ، ایثار احمد ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ذوالفقار علی شاہ ، یاسر احمد وریاء و دیگر بھی موجود تھے۔