تحریک کا خوف پنجاب اور وفاقی حکمرانوں کے اوپر طاری ہو چکا ہے اور اب انہیں دن کو بھی تارے نظر آنے شروع گئے ، میاں سجاد ناصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف نظام کی تبدیلی چاہتی ہے اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ تحریک کا خوف پنجاب اور وفاقی حکمرانوں کے اوپر طاری ہو چکا ہے اور اب انہیں دن کو بھی تارے نظر آنے شروع گئے ، لیپ ٹاپ دے کر نوجوانوں کو ورغلاجارہا ہے جبکہ اس سکیم سمیت دیگر سکیموں کے پیچھے اربوں روپے کی کرپشن کا بھی راز پوشید ہے ،آنے والا وقت نوجوان نسل کا ہے، کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بہت بڑی سیاسی تبدیلی ہمارے دروازوں پر دستک دے رہی ہے ،کیو نکہ موجودہ حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں ،اور بھر پور عوامی قوت سے ملک میں انقلاب آنے والا ہے ، تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی پارٹی بن کر ابھری ہے ،جو اقتدار میں آکر عوام کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ کارکن بھرپور طریقے سے الیکشن کی تیاری کریں ۔

ہمارا نصب العین عوام کی خد مت ہے ، ہمارے لئے کرسی اقتدار کی کو ئی حیثیت نہیں ہے ، عوام کا بھرپور اعتماد اور پیار ہی ہمارا سر مایہ حیات ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید قسم کے بحران کا شکار ہے ، جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے، جو اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔