کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں معروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد اکرم اور انکے بھائی حاجی کرامت حسین آف ستھہ کی اچانک وفات اور مظہر جعفری صدر سنٹرل پریس کلب چوکی کے بھانجے کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اورسوگواران کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر وجمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اجلاس میں سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،نائب صدر عاطف اکرم ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،مرزا ندیم اختر ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،افتخار احمد عظیمی ،عزیزالرحمان ناز ،جہانگیر پاشا ،چوہدری سلیم ساگر ،ظہور احمد رضا ،قاضی انصر زمان ،فیصل صغیر ،یاسین تبسم ،عابدزبیر ،ڈاکٹر طارق شاکر ،شیراز پرویز مشتاق ،راجہ حبیب الرحمن ،وسیم نذر سمیت دیگر نے شرکت کی۔