ترکی میں ٹریفک حادثہ ، 2 اتھلیٹ ہلاک ،2 اتھلیٹوں سمیت 4 زخمی

Turkey traffic accident

Turkey traffic accident

ترکی(جیوڈیسک) انقرہ ترکی میں ٹریفک حادثہ کے دوران2 اتھلیٹ ہلاک جبکہ 2اتھلیٹوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مغرب میں ایک کار جسے ترکی کے قومی میراتھن دوڑ کا کھلاڑی بیکائر کریال چلا رہا تھا، قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

حادثہ دینیزلی صوبہ میں دینزیلہ افیان ہائی وے پر پیش آیا، حادثہ کے نتیجہ میں ترکی کے اتھلیٹ ارکان کوس اور قاسم الودگ ہلاک ہوگئے، جبکہ کرائیل اور ایک دوسرا ساتھی کین کو کک بلیگلی زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ میں ہکان کرائیل اور اتیلد کسان نامی افراد بھی زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیاگیا ہے۔