ترکی : پندرہ افراد گرفتار کرنے کا دعوی

turkish police

turkish police

ترکی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ کے جنوبی علاقے میں متعدد مقامات پر کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق القاعدہ کے اہم رہنما ایمن الظواہری کے گروپ سے ہے اور انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔