تلہ گنگ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں چودھری غلام ربانی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) تلہ گنگ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں چودھری غلام ربانی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا ۔دیگر عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ میاں محمد ملک ، سینئر نائب صدر ملک اشرف اقبال، نائب صدر عبدالعزیز ملک، جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادر ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایم افضل اعوان ، فنانس سیکرٹری سید ارشاد حسین شاہ کاظمی، سیکرٹری اطلاعات چودھری عبدالجبار ، جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشد کوٹگلہ ، آفس سیکرٹری ملک مقصودالحسن ، جبکہ مجلس عاملہ میں طارق عزیز ملک ، زاہد محمود اعوان ، ڈاکٹر غلام محی الدین ، توقیر ملک اور سفیر احمد ملک منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔