توانائی بحران کے حل کیلیے حکومت سنجیدہ نہیں : ڈاکٹر ثمر

Dr Samar

Dr Samar

لاہور (جیوڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوتوں کے ایما پر پاکستان میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل نہیں کرنے دیے جاتے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

سینٹر آف ایڈوانس مائیکرو بیالوجی میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لیے تیار کردہ سستے انجکشن کی تیاری کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور سابق گورنر شاہد حامد سمیت طب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک ہوئے۔

تقریب میں اس وقت حیران کن طور پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دو مقررین نے مہمان خصوصی کی موجودگی میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور آپس میں الجھ پڑے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو محب وطن بن کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں۔

ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ضیائع کیا جاتا ہے اور مخلتف جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلانے کے لئے استعمال کرتی ہیں جس سے اصل عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔