خود کش حملے کیخلاف ہنگو میں مکمل ہڑتال ، سیکیورٹی سخت ، مقدمہ درج

Hangu Suicide Attack

Hangu Suicide Attack

ہنگو (جیوڈیسک) گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے بعد انجمن حسینیہ کی تین روزہ سوگ کے اعلان پر شہر مکمل طور پر بند ہے۔ گزشتہ روز پٹ بازار میں نماز جمعہ کے بعد پٹ بازار جامع مسجد کے باہر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا تھا جس سے 72 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکا کے بعد انجمن حسینیہ کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ آج شہر مکمل طور پر بند ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا گشت شہر میں جاری ہے۔ تھانہ ہنگو میں خودکش حملہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔