توقیر صادق کا قریبی ساتھی شہزاد سلیم بھٹی گرفتار

Shahzad Saleem Bhatti arrested

Shahzad Saleem Bhatti arrested

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کرپشن کیس میں نیب ٹیم کا چھاپہ،توقیر صادق کے قریبی ساتھی شہزاد سلیم بھٹی کو گرفتارکرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے پی پی 33 کے پی پی پی کے ایم پی اے خالد سلیم بھٹی کے بیٹے بیریسڑ شہزاد سلیم بھٹی کو انکے وہاڑی فارم ہاوس سے گرفتار کرلیا۔

توقیر صادق کرپشن کیس کیسلسلے میں سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے روشنی میں مرکزی ملزم توقیر صادق اور اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے نیب کو احکامات دئیں گئے تھے ، اس تنازر میں نیب کی ٹیم نے لاہور ، ملتان ، بورے والہ سمیت دیگر شہروں میں چھاپے مارے ، تاہم بیریسڑ شہزاد سلیم بھٹی کو انکے فارم ہاوس وہاڑی سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد سلیم بھٹی کو عدالت عظمی میں کرپشن کیس کے سلسلے میں پیش کیا جائیگا، تاہم یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے شہزاد سلیم بھٹی کی گرفتاری کے بعد توقیر صادق کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی ۔