تیونس:مظاہرین نے حملہ کرکے پولیس تھانے کو نذرآتش کردیا

Tunisian

Tunisian

تیونس : تیونس میں سیکڑوں مظاہرین نے حملہ کرکے پولیس تھانے کو نذرآتش کردیا، مشتعل مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی الصبح دو سو سے زائد مظاہرین نے دارلحکومت تیونس کے مضافاتی علاقے میں قائم پولیس تھانے پر حملے کیااور اسے نظرآتش کردیا۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی۔ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ پولیس کارروائی میں ہلاکتوں یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ مظاہرین نے پولیس تھانے کو کیوں نذرآتش کیا