جاپان : برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل

Japan Ice Storm

Japan Ice Storm

جاپان (جیوڈیسک) شمالی جاپان کے جزیرے ہو کائیڈو میں برف کے طوفان نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق سیپورو اور موروران میں برفانی طوفان کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ کھمبے بجلی کی تاروں پر گر گئے، جس سے وسیع علاقے کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی رخنہ پڑا۔