جنوبی امریکا کا ملک پیرو آج آزادی کا دن منا رہا ہے

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کا ملک پیرو آج آزادی کا دن منا رہا ہے۔ دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا اہتمام کیاگیا۔ پیرو کے صدر اولانٹا ہمالا نے خاتون اول کے ہمراہ فوجی دستے میں شامل ہوکر پریڈ کی قیادت کی۔

خاتون اول نادینہ ہمالہ نے فوجی حکام اور کابینہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ پریڈ کا معائنہ کیا۔ہزاروں فوجی دستوں نے ٹینک اور ایئر کرافٹ کے ساتھ عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر نادینہ کا کہنا تھا کہ ہم موسم کی مشکلات کے باعث اپنے قیمتی جہازوں کے کمالات نہ دکھا سکے۔انہوں نے پیرو کی ایک سو اکیانوے سال قبل اسپین سے آزادی کو نعمت سے تعبیر کیا۔