جوڑی بریکرزکل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

jodi breaker

jodi breaker

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور تہلکہ انٹرٹینمنٹ لارہے ہیں باکس آفس کا ریکارڈتوڑنے۔۔۔ فلم جوڑی بریکرز۔رومانس اورکامیڈی سے بھرپور یہ فلم چوبیس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

ایسے لوگ جواپنی گرل فرینڈ سے پریشان ہوں اور تعلق توڑنا چاہتے ہوں،انہیں اب ضرورت نہیں پریشان ہونے کی۔۔کیونکہ سڈکھنہ آپ کو جوڑی بریک کروانے کے بہترین ٹپس دیں گے فلم جوڑی بریکرز میں۔۔لڑکی بوائے فرینڈ سے پریشان ہو یا پھر گرل فرینڈ سے ہو کوئی بیزار، بے جوڑ جوڑوں کاتوڑ کرنا سڈ کھنہ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

اس بزنس کو چارچاند لگائے تیکھے نینوں والی سونالی نے جس کی پوکٹ میں دل جلوں کے لئے ہزاروں ٹوٹکے ہیں لیکن دوسروں کو بریک کرنے والوں کی ایک دن بنی اپنی ہی جوڑی۔ اور پھر یہی جوڑی بریکر بن گئے جوڑی میکر۔۔۔۔کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم جوڑی بریکرتہلکہ اینٹرٹینمنٹ ریلیز کررہی ہے۔