جیولری برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

Jewelery Exports

Jewelery Exports

اسلام آباد(جیوڈیسک)چھی خبر یہ ہے کہ جیولری کی برآمدات ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک جیولری کی برآمدات میں سوا تین گنا اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں صرف تیئس کروڑ ڈالر کی جیولری ملک سے برآمد کی گئی تھی۔ تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ملک سے پتھروں کی برآمدات محض سترہ لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے پتھروں کی برآمدات کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔