حج کرپشن کیس : ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

Yousaf Raza Gillani

Yousaf Raza Gillani

حج کرپشن کیس (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور زین سکھرا کو طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے سولہ نومبرکوطلبی کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سے راؤ شکیل کی تقرری کے حوالے سے بیان لیا جائے گا جبکہ عبدالقادر گیلانی سے خریدی جانیوالی بی ایم ڈبلیو اورزین سکھرا سے حج کرپشن کی مد میں لئے جانیوالی رقم اور ان کی اس تقرری کے حوالے سے پوچھ گچھ ہوگی۔