حضرت سلطان محمود آوانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کل منعقد ہو گا

گجرات: غریب نواز حضرت قاضی سلطان محمود آوانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کل 2 مئی 2012 بروز بدھ دن دس بجے دربار عالیہ آوان شریف ضلع گجرات میں منعقد ہو گا ، جس میں سید سعید احمد شاہ گجراتی ، سید انتصار الحسن شاہ ، سید ابرار الحسن شاہ ، سید انور حسین شاہ بخاری ، سید زاہد صدیق شاہ ، سید زاہد حسین شاہ ترمذی خصوصی شرکت کرینگے ، صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی کرینگے ، جبکہ عرس پاک کی تقریبات زیر نگرانی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ہونگیں ، خصوصی خطاب رانا محمد ادریس کرینگے ، ممتاز ثناء خوانِ رسول ۖ ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرینگے ، اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔