حکمران آئے روز مہنگائی کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں:کاشف حفیظ

گوجرانوالہ: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل صدر گوجرانوالہ چوہدری کاشف حفیظ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کوعام انتخابات میں معلوم ہوجائے گاکہ وہ عوام میں کتنی مقبول ہے ؟مسلم لیگ(ن) کے صوبے بنانے کے خلاف نہیں لیکن نئے صوبے لسانی یاسیاسی بنیادوں کی بجائے انتظامی بنیادوں پربنانے کی حامی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی کرپشن کوچھپانے کیلئے نئے صوبوں کی باتیں کررہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹ جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام باشعورہیں اوراب وہ نعروں کی سیاست نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے پریقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کو نعروں کی سیاست کی بجائے عملی اقدامات دے کرریلیف دیاجس کی دوسرے صوبوں کے عوام بھی تعریف کررہے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 4سال کے دوران صرف مہنگائی ،بیروزگاری اورکرپشن کرنے کے سواء کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانو ںکو معلوم ہی نہیں کہ عوام کے مسائل کیاہیں اوران کو کیسے حل کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری حکومت میںکرپشن کے ریکارڈتوڑدیئے گئے ہیں جس کی مثال ملک کی 64سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج عوام دووقت کی روٹی کوبھی ترس رہے ہیں لیکن حکمران آئے روزمہنگائی کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے تباہی کے دھانے پرپہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں نوازشریف ہی موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام انتخابات میں فیصلہ کرینگے اورانشاء اللہ آئندہ ملک میں بھرمیں حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہوگی اورپیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کی سیاست کو عوام ردکردینگے۔