حکومت، ینگ ڈاکٹروں میں ڈیڈلاک برقرار

young doctors

young doctors

لاہور : (جیو ڈیسک) حکومت، ینگ ڈاکٹروں میں ڈیڈلاک برقرار ہے جس کے بعد صورتحال معمول پر نہیں آسکی ۔ دوسری جانب کل منتخب ہونے والے 350 ڈاکٹروں نے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔

ترجمان ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمے واپس نہیں ہوتے اس وقت تک ایمرجنسی سروسز بحال نہیں کریں گے۔ مقدمے واپس لینے کے بعد ایمرجنسی بحال کردی جائے گی تاہم مطالبات پورے ہونے تک ان ڈور، آوٹ ڈور میں ہڑتال جاری رہے گی۔

دوسری جانب فوجی ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور جبکہ سینئر اور دیگر ڈاکٹرز نے ایمرجنسی، اور ان ڈور سنبھال رکھے ہیں۔ مریضوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں۔ادھر اسپتالوں میں نئے ڈاکٹروں کے واک ان انٹرویوز جاری ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق اب تک 350 ڈاکٹروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ کوئی بھی ایسا ڈاکٹر نہیں ہے جو اپنی ڈیوٹی پر نہ آیا ہو، بڑے سرکاری اسپتالوں میں اب آپریشنز بھی شروع کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی، ان ڈور اور آوٹ ڈور تینوں فعال ہیں، تمام کے تمام ینگ ڈاکٹرز بھی رہا کردئیے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ ہے ان کو قانونا رہا نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹروں کے خلاف جنہوں نے مقدمہ قائم کیا ہے وہی انہیں معاف کرسکتے ہیں۔