حکومتی اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ آ سکی

گجرات (جی پی آئی) حکومتی اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ آ سکی ، تفصیلات کے مطابق گجرات شہر سے ارد گرد کے علاقوں ، دیہاتوں ، قصبوں اور شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی بھی قسم کی کمی واقع نہیں ہو سکی ، جبکہ دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن اس پر ضلع گجرات میں عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔

غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ، جبکہ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی حکومت یا ادارے نہیں کہیں گے تب تک نئے کرائے ناموں پر عمل درآمد ممکن نہیں اور گجرات میں بھی سی این جی کی قلت کا بحران جاری ہے۔