ڈی ایس پی سٹی سرکل سید غلام مصطفی گیلانی کی زیر صدارت سٹی سرکل پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہو ا

گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی سٹی سرکل سید غلام مصطفی گیلانی کی زیر صدارت سٹی سرکل پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہو ا، جس میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ، اجلاس میں 8محرم الحرام تا 10محرم الحرام تک گجرات پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

پولیس افسران کو کہا گیا کہ محرم الحرام کی ڈیوٹی کے دوران جو ملازمین غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ان کی فوری طو ر پر رپورٹ کی جائے تا کہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے،میٹنگ میں تمام پولیس چوکیوں اور تھانہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور اپنے علاقہ جات کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔