حکومت اپنی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنا چاہتی ہے۔ نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی مشاورت اور مرضی کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنا چاہتی ہے۔ منیر اے شیخ کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر لیا جارہا ہے جو انتہائی متنازعہ شخصیت اور پیپلز پارٹی کے خاص آدمی ہیں۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں نئے ایمرجنسی یونٹ اور لیور سینٹر کے افتتاح کے موقع پر نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سزا یافتہ وزیراعظم سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے آئینی معاملے پر بات چیت کی جائے۔ پاکستان کی عوام مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، افراتفری اور دہشت گردی کے باعث ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ پاکستان کو تشویش ناک مرض لاحق ہوچکا ہے جس کا علاج سب سے پہلے ضروری ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ملک کے اٹھاری کروڑ عوام ایوان میں بیٹھنے والوں کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس کے اندر خوداحتسابی کا عمل ہوتا ہے۔ اے این ایف ایک بااعتماد ادارہ ہے اگر تفتیش میں کوئی بات سامنے آئی تو اپنے ایم این اے کے خلاف ایکشن لیں گے۔