حکومت تین لاکھ ٹن کھاد درآمد کر ے گی

urea

urea

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) رواں سال خریف کے سیزن میں کھاد کی طلب کو پورا کرنے کے لئے حکومت تین لاکھ ٹن کھاد درآمد کر ے گی۔

فرٹیلائزر سیکٹر تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد لیا گیا ہے ۔

گزشتہ ایک ماہ میں عالمی مارکیٹس میں کھاد کی فی ٹن قیمت میں سوڈالت تک کی کمی ہوئی ۔ اس وقت عالمی منڈی میں کھاد کی فی ٹن میں قیمت چار سو سے چار سو پندر ہ ڈالر لے درمیان موجود ہیں جس کے باعث حکومت کو کھا د کے درآمدی بل کی مد میں تیرا سے چودہ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔