حکومت طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہی،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مولوی فقیر صلح چاہتے ہیں تو ہتھیار پھینک کر خود کو قانون کے حوالے کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پہاڑوں سے اتریں ہتھیار پھینکیں پھر ان سے بات کریں گے۔
شمسی ائر بیس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمسی ائر بیس دی گئی ڈیڈ لائین کے مطابق خالی کرالیا گیا ہے اور اب شمسی ائر بیس پاکستانی فورسز کے کنٹرول میں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈرونز کا کنٹرول شمسی ایر بیس پر نہیں تھا رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کوئی ایر بیس کسی غیر ملکی طاقت کے پاس نہیں ہے۔