سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئیتو عوام کی بے چینی اور مایوسی میں اضافہ ہوجائے گا۔ ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب سابق صدر پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھتے ہیں تو دل روتاہے ملک میں ایسے لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے ملک کا خزانہ خالی ہو رہا ہے اورعوام حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ سابق صدر پرویزمشرف نے کہا کہ وہ اکتیس مارچ کی تاریخ کے بجائے جلد وطن لوٹیں گے۔