حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدام کرئے۔ شباب ملی کینٹ

shabab e milli

shabab e milli

گوجرانوالہ: (پریس ریلیز) شباب ملی کشمیر کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے صدر محمد خالد مغل اور سینئر نائب صدر سردار حمزہ نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرکے انڈسٹری کو تباہی سے بچایا جائے ورنہ بے روزگار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے جس کی وجہ سے ملک کے اندر افراتفری بڑھے گی اور شباب ملی مظلوموں کے حق کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو گی۔

اس موقع پر نائب صدر وقاص بیگ اور جنرل سیکرٹری حسن جاوید جرال نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کے نو سال مکمل ہونے پر حکمرانوں کے مردہ ضمیر پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جب تک عافیہ رہا نہیں ہو جاتی تب تک شباب ملی چین سے نہیں بیٹھے گی اور اپنے پرامن احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کرتی رہے گی۔