حکومت منصوراعجازکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرےگی،اٹارنی جنرل

Anwarul Haq

Anwarul Haq

اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ اکرم شیخ کا کہنا ہے انہیں کوئی ایسا خط نہیں ملا۔
اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز کی سیکیورٹی صرف فوج کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ تاہم خط میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ منصور اعجاز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔
دوسری جانب منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے اٹارنی جنرل کے جوابی خط کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم اکرم شیخ کے مطابق ان کی مولوی انوار الحق سے دن کے وقت فون پر بات ہوئی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ جواب بھجوارہے ہوں ۔