حکومت نے 2 سو 23 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دئیے

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)حکومت پاکستان نے ٹی بلز نیلامی میں دو سو تیئس ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کر دئیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں تین ماہ کے چھیالیس ارب چون کروڑ، چھ ماہ کے دو سو ارب جبکہ بارہ ماہ کے پینسٹھ ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے۔

فروخت کئے گئے بلز کی شرح منافع بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب نو اعشاریہ صفر نو، نو اعشاریہ ایک چھ اورنو اعشاریہ دو پانچ فیصد رہی۔ نیلامی میں مجموعی طور پر تین سو پندرہ ارب روپے مالیت کی پیشکش موصول ہوئیں۔