حیدرآباد : عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، مولا بخش چانڈیو

 Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

حیدرآباد (جیوڈیسک)وفاقی وزیر سیاسی امور مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے سے متعلق سیاسی نجومیوں کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے پیپلزپارٹی کو کمزور ثابت کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں سیاسی نجومیوں کی جانب سے حکومت جانے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی الیکشن مہم کا آغاز نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک ہورہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگیاور آئندہ بھی پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی ہی کامیاب ہونگے۔