حیدرآباد: پرسرار طور پر لاپتہ ڈاکٹر کی لاش لطیف آباد سے برآمد

hyderabad

hyderabad

حیدرآباد: (جیو ڈیسک) پرسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے ڈاکٹر کی لاش لطیف آباد نمبر دو آٹو بھان روڈ سے ملی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل لے کر سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دو کا رہائشی ڈاکٹر ہمایوں غیور گزشتہ روز پراسرارطور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹرکی لاش لطیف آباد نمبر دو کے قریب آٹو بھان روڈ پر کار سے برآمد ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرسول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور قانونی کارروائی کے بعد ہی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔