خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

oil

oil

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے اختتام پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ نیو یارک خام تیل کی قیمتوں میں چھ جولائی کو تقریبا تین اعشاریہ چار فی صد کی کمی دیکھی گئی تھی مگر اج ہفتے کے آغاز پر نیو یارک خام تیل اگست کیسودے بتیس سینٹس اضافے کے ساتھ چوراسی ڈالر ستتر سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں ۔

نارتھ برینٹ اگست کے سودے پچاس سینٹس اضافے کے ساتھ اٹھانوئے ڈالر اسی سینٹس پر ٹریڈ ہو رہے ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اور جاپانی معیشت میں سست روی اور ائی ایم ایف کی جانب سے روان سال عالمی شرح نمو میں کمی کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔