پیٹرول مزید سستا ، مٹی کا تیل مہنگا

petrol pump

petrol pump

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی جبکہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سولہ جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اسی پیسے اور ہائی اسپیڈدیزل کی قیمت میں ستر پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے دوسری جانب مٹی کے تیل میں ایک روپے پیسٹھ پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں پانچ روپے اور لائٹ اسپیڈڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس پیسے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اسی ڈالر فی بیرل چل رہی ہے جس کے باعث کچھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔