خطے کی ریاستیں تعلقات ختم کر دیں، اسرائیل تباہ ہوجائیگا: احمدی نژاد

Ahmadinejad

Ahmadinejad

ایران : (جیو ڈیسک)ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی تباہی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے جنگ ناگزیر نہیں ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات شمال مشرقی ایران کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ صیہونی ریاست کی تباہی کے لئے جنگ کرنا ضروری نہیں ہے۔ اگر خطے کے ممالک صیہونیت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیں اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھیں تو اس کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

احمدی نژاد جو ایران کے دیرینہ حریف اسرائیل کے خلاف سخت تقاریر کے طور پر جانے جاتے ہیں نے صیہونی ریاست کو کینسر قرار دیا جس کا خطے سے خاتمہ ضروری ہے۔