خیبر اورکزئی ایجنسی : طیاروں کی بمباری سے 17شدت پسند ہلاک

Khyber Orakzai Agency

Khyber Orakzai Agency

خیبر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 17 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے تہتاکئے اور دو توئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر طیاروں نے بمباری کی جس سے 10 شدت پسند ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے علاقے اوبلان میں طیاروں کی بمباری سے سات شدت پسند مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں طیاروں کی بمباری سے تین دن میں 40 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔