خیبر ایجنسی : سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد زخمی

Khyber agency

Khyber agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں توحید امن تنظیم پر ریموٹ کنٹرول دھماکا چار اہلکار زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے بازار زخہ خیل میں روڈ کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تنظیم کے چار رضا کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قرہبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب جمرود کے علاقے غونڈی کے علاقے میں شرپسندوں نے ایک نجی سکول کو باروی مواد سے تباہ کردیا ۔سکول کی چاردیوری کے باہر باروی مواد نصب کیا گیا جو کہ زورداد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے سکول کے دو کمرے تباہ ہوگئے۔