خیرپور: پولیس مقابلہ میں اشتہاری ڈاکو ہلاک

khairpur

khairpur

خیرپور کے قریب پیرجو گوٹھ کے قریب کچے کے جنگلات میں پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو ہمت ناریجو پیر جو گوٹھ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود ہے جس پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہمت ناریجو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکومت کی جانب سے ڈاکو ہمت ناریجو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔