درہ آدم خیل میں امن لشکر پر خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق

Darra Adam Khel

Darra Adam Khel

درہ آدم خیل(جیوڈیسک)درہ آدم خیل میں خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں امن لشکر کو نشانہ بنا گیا ہے۔

حملہ جانان مارکیٹ میں کیا گیا۔ دھماکے سے 20 سے زائد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور کوہاٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ذرائع 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے امن لشکر کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا یہ خود کش حملہ تھا.