دہشت گردی کا خدشہ،کراچی میں موبائل فون سروس بند

Mobile Service

Mobile Service

کراچی(جیوڈیسک) شہر قائد میں موبائل فون اور وائر لیس فون سروس سات گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی۔ سروس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، اسپتالوں اور ایمبولینسز سے روابط میں شدید پریشانی کا سامنا ہے.

ذرائع کے مطابق موبائل اور وائرلیس فون سروس پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی ہدایت پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر بند کی گئی۔ موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک دس بج کر 45 منٹ پر بتدریج بند کیے گئے اس کے ساتھ ہی وائرلیس فون بھی بند کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس شام چھ بجے کھلے گی۔

موبائل فون کی بندش سے شہری مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایمبولینس سروس اور تجہیز و تکفین کے اداروں سے رابطہ نہ ہونے شہری پریشان ہیں۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں سے رابطہ نہ ہونے پر ان کے لواحقین متفکر ہیں۔ فائر بریگیڈ کو بھی موبائل سروس کی بندش سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔