دیرینہ رنجش کی بنا پر نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ

گلیانہ : دیرینہ رنجش کی بنا پر نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ۔حملہ آورسے بتیس بور پسٹل چھین کر پولیس چوکی ملکہ پہنچا دیا گیا ۔رپورٹ درج کروا دی گئی ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع سدوال براہمناں میں عامر ول حاکم ۔عادل ولد اکرم اور اکرم ولد سائیں قوم اعوان نے قمر ضیاء پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنی دوکان ملکہ آر ہا تھا ۔مذکورہ تینوں ملزمان تھڑا دے کر راستے میں کھڑے تھے ۔کہ سامنے سے قمر ضیاء اپنی دوکان جو کہ ملکہ مین واقع ہے پر جا رہا تھا ۔کہ تینوں باپ بیٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔جبکہ قمر ضیاء نے دوران فائرنگ پھرتی کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے ملزمان پر جھپٹا اور ان سے ایک 32بور پسٹل چھین لیا ۔قمر ضیاء فوری طور پسٹل سمیت پولیس چوکی ملکہ پہنچ گیا ۔جہاں اس نے ثبوت کے ساتھ اپنی رپورٹ درج کروا دی ۔قمر ضیاء نے موقف اختیار کیا کہ ہماری دیرینہ رنجش تھی ۔اور گزشتہ روز بھی مزکورہ افراد نے تھڑا دیا تھا ۔اور ہم نے اس تمام واقع کے متعلق پولیس چوکی ملکہ فون پر بتایا تھا ،مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔