دیو انند کی فلم چارج شیٹ کا پریمیئر

charge sheet

charge sheet

دیو آنند کی ہدایتکاری کے میدان میں ایک مرتبہ واپسی ہوئی اور ممبئی میں ان کی فلم چارج شیٹ کا پریمیئرہوا جس میں ستاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیے۔
فلم کی کہانی دیو آنند نے لکھی ہے اور اسے پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی انھوں نے خود ہی کیا ہے۔ دیو آنند نئے اداکاروں کو بریک تھرو دینیکے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور چارج شیٹ میں بھی تین نئے اداکاروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔
پریمیئر میں امیتابھ بچن، پرینکا چوپڑا اور دیگر ستاروں نے شرکت کی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں نصیرالدین شاہ، جیکی شروف اور ریا سین شامل ہیں۔ چارج شیٹ کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کے قتل کی تحقیقات کرتا ہے۔ اور اسے کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔