راؤ ڈی راٹھور میں اکشے کمار ہیرو اور ولن کے روپ میں نظر آئیں گے

akshay kumar

akshay kumar

بھارت : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کے جمعہ بازار میں سج رہی ہے ایک اور دھماکے دار فلم رائوڈی راٹھور فلم کے ہیرو ہیں اکشے کمار۔ جو نبھا رہے ہیں پولیس افسر اور چور کے کردار میں ڈبل رول۔

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کا نیا بخار۔ ایک ہی فلم میں بنیں گے خود ہی ہیرو اور خود ہی ولن۔ جی جناب اکشے کمار کی فلم رائوڈی راٹھور میں اکشے نظرآئیں گے ڈبل رول میں۔ ایک ہو گا چور اور دوسرا ہوگا پولیس آفیسر۔

چور پولیس جب ایک ہی صورت کے ہوں تو گڑ بڑ تو ہونی ہی ہے۔ ایسا ہی ہوتا ہے ایک لڑکی پریا کے ساتھ۔ جس سے ہو جاتی ہے محبت پولیس انسپیکٹر شیوا کو۔ مگر اچانک ہی ایک چھوٹی بچی ان کی زندگی کو بدل دیتی ہے۔

ایکشن اور رومینس کے مصالحے سے بھرپور فلم راوڈی راٹھور یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔