کترینہ کیف کو بے شرمی پر داد ضرور دینی چاہیئے،سونم کپور

sonam kapoor

sonam kapoor

کانز: (جیو ڈیسک) سونم کپور کا کترینہ کیف پر بلاوجہ کا غصہ کہتی ہیں کترینہ کیف کو ان کی بے شرمی پر داد ضرور دینی چاہیئے۔

بالی ووڈ کی فیشن دیوا سونم کپور۔۔فیشن میں اِن مگر فلموں میں فلاپ ہوگئیں۔۔۔مگر سونم نے اپنی ناکامی کا سارا ٹینشن اتارا بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف پر۔

کانز فلم فیسٹول میں جب سونم سے پوچھا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ کترینہ کیف کی فلمز ہٹ جاتی ہیں اور آپ کی نہیں۔ تو سونم سے جھٹ سے بیان داغ دیا کہ کترینہ جو کچھ کرتی ہیں شہرت کے لئے اس بے شرمی پر تو انہیں دینا چاہیئے داد بلکہ ہو سکے تو ان کی کامیابی کی وجہ پر پھولوں کے گلدستے ضرور پیش کریں کہ آئٹم سونگز میں ان سے بڑھ کر کوئی بری نہیں۔