رات کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے لوگ راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں

سوہدرہ : رات کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں دن بدن اضافہ ہونے سے لوگ راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں ، اکثر گھرانوں سے بچوں بوڑھوں اور مریضوں کے چیخنے چلانے کی اذیت ناک آوازیں سنائی دیتی ہیں جو دوسروں کے آرام میں بھی خلل کا باعث بنتی میں سارا شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ، گلیوں محلوں اور سڑکوں پر چلنے والوں میں خوف طاری ہوتا ہے ادھر مچھروں کے کانٹے سے متعدد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہریوں نے گیپکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوہدرہ پر ترس کھائیں اور رات کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے خصوصی اقدام اٹھائیں ۔