راجہ بابرعلی ذوالقرنین کا مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجہ بابر علی ذوالقرنین کا مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور وفات پانے والوں کیلئے دعائے مغفرت ۔تفصیلا کیمطابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے گزشتہ روز بھمبر میں مصروف ترین دن گزارہ اس دوران انہوں نے DFOراجہ زاہد حسین کے بھائی ،ASIعقیل کے والد محترم راجہ ساغر موحوم کی وفات پر،راجہ انعام اختر کے بھائی شاہین اختر کی وفات پر ،ملک ریاض کے والد محترم کی وفات پر ،راجہ محمد آصف سیرلہ کے والد محترم کی وفات پر ،راجہ آفتاب ،راجہ خورشید کی والدہ محترمہ کی وفات پر،راجہ غلام ربانی آف بڑھنگ کی زوجہ محترمہ کی وفات پر ،حاجی محمد عارف کے بیٹے کی وفات پر ،محمد حنیف کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

راجہ سرفراز کی زوجہ وفات پر اور ٹھیکیدارراجہ پرویزکی والدہ محترمہ کی وفات پر انکے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی اور دعا ئے صبروجمیل کی اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ شاہد انور ،راجہ غفار احمد گوگا ،حاجی نعیم گل ،راجہ فہیم اختر ،راجہ عثمان خضر ،راجہ محمد اعظم ،صوبیدار محمد اسلم اور دیگر بھی تھے ۔