راجہ ثناالحق نے خیر پور سے منارہ تک سوئی گیس کی فراہمی کا سروئے مکمل کرا دیا

بوچھال کلاں (نامہ نگار )پیپلز پارٹی ضلع چکوال کے رہنما حلقہ NA60میں امیدوار قومی اسمبلی راجہ ثناالحق نے خیر پور سے منارہ تک راجہ ثناالحق کی فراہمی کا سروئے مکمل کرا دیا اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میرا مشن ہے میں نے علاقہ ونہار کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کرائوں گا میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد کھدائی اور پائپ بچھانے کا کام چند دنوں میں شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت دعوئوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دورہ چکوال کے موقع پر جتنے کاموں کی منظوری دی تھی تمام مکمل کئے جائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز یوتھ ونگ تحصیل کلر کہا ر کے صدر ملک اشتیاق حسین پیپلز یوتھ ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری ملک عمران احسان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں 03348732994