بوچھال کلاں : علاقہ ونہار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Rains Buchal Kalan

Rains Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) علاقہ ونہار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی تفصیل کے مطابق اتوار کی شب سے شروع ہونے والا سلسلہ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا بارشوں برف باری اور تیز ہوائوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا بوچھال کلاں میں آبادی کے اندر واقع تالاب کا پانی لو گوں کے گھروں میں گھس جانے سے مکینوں کو زبر دست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا گٹر ابل پڑھنے سے بد بو کے مارے برا حال ہو گیا۔

بوچھال کلاں کے آدھے گائوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہو گیا کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں کئی مقامات پر مکان گرنے سے پالتو جانور جان بحق ہوئے تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی نور پور کے مقام پر نالہ بپھر جانے سے خوشاب چکوال چلنے والا ٹریفک بند رہا بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا جو ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔