رانی مکھر جی اب گلوکاری کریں گی

rani

rani

بالی وڈ کے کئی فنکاروں کی طرح رانی مکھرجی بھی اداکاری کے بعداب گلوکاری کے آسمان میں پرواز کے لئے پر تول رہی ہیں۔ رانی مکھرجی کا فنی کرئیر اس وقت زوال کا شکار ہے ۔
اطلاعات ہیں کہ اب رانی مکھرجی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم دھواں میں گانا گائیں گی جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ تربیت بھی لینا شروع کر دی ہے۔رانی مکھرجی کے حصے میں پورا گانا ہے آیا ہے یا گانے کے چند بول یہ جاننے کے لئے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔
پے در پے فلموں کی ناکامی کے بعد گلوکاری کا سہارا اس سے قبل کئی فنکار لے چکے ہیں جن میں بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ ۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ریتک روشن ہیں۔ اب رانی مکھرجی کے ڈوبتے کرئیر کو بچانے کے لئے یہ حربہ کتنا کارآمد ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔