راوڈی راٹھور چھا گئی، پہلے روز15 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

rowdy rathore

rowdy rathore

بالی ووڈ : (جیو ڈییسک) بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا آج پچیس برس کی ہوگئی ہیں۔ ان کیلئے یہ سالگرہ لکی ثابت ہورہی ہے۔ کیونکہ ان کی نئی راوڈی راٹھور نے پہلے دن ہی پندرہ کروڑ روپے کابزنس کیا ہے۔فلم راوڈی راٹھور میں مین رول کرنے والی دبنگ گرل کا ساتھ اکشے کمار دے رہے ہیں جو ہیرو بھی ہیں اور ولن بھی۔ ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے پندرہ کروڑ روپے کا بزنس کر کے تاریخ رقم کردی۔

راوڈی راٹھور۔۔پربھودیوا کی تیلگو فلم کی کاپی ہے اور معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ریکارڈ بزنس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ راوڈی راٹھور، ہاوس فل ٹو اور اگنی پتھ کی طرح سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلموں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔