رحمن ملک کی ڈاکٹر طاہر القادری سے پر امن رہنے کی اپیل

 Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی وجہ سے بلیو ایریا میں کاروبار بند ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظر عوام طاہر القادری کی گاڑی کے قریب نہ آئیں۔

امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔طاہر القادری مسلح افراد ساتھ لے کر آئیں ہیں، کوئی ایسا مطالبہ نہ کریں جسے ماننے سے قاصر ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے امن و امان کی اپیل کرتے ہیں۔