رمضان کا مہینہ! ایل پی جی تیسری مرتبہ مہنگی

lpg pakistan

lpg pakistan

پاکستان (جیوڈیسک)رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 16 روپے بڑھادی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 147 ڈالر بڑھنے کیبعد 749 ڈالر فی میٹرک ہوگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں سولہ روپے، گھریلو سلینڈر میں 191 روپے اور کمرشل سلنڈر 765 روپے مہنگا کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق تین اگست سے ہوگا۔ایل پی جی ڈسٹری بیو ٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے اپیل ہے کہ کیونکہ ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گذشتہ ماہ عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا تھا اس لئے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر منجمد کیا جائے۔