روسی صدر آئندہ ہفتے اردن، فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرینگے

putin

putin

ماسکو : (جیو ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن آئندہ ہفتے اردن، فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹر فیکس کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن عمان میں شاہ عبداللہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور ان سے خطے کی صورتحال اور اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بحالی روس اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔